Most Popular
This Week
Latest Stories
What is new?
Comments
What They says?
تازہ ترین
ads
تصاویر,
مناظرِپاکستان
»
پاکستان کا سب سے بڑا سمندری جزیرہ - جزیرہ استولا
پاکستان کا سب سے بڑا سمندری جزیرہ - جزیرہ استولا
By Unknown On
تصاویر,
مناظرِپاکستان
0 comments
جزیرہ استولا جسے جزیرہ ہفت تلار یا 'سات پہاڑوں کا جزیرہ' بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کا ایک غیر آباد جزیرہ ہے۔ پسنی کے ساحل سے قریب یہ جزیرہ تقریباً 40کلو میٹر بحیرہ عرب کے اندر واقع پاکستان کا سب سے بڑا سمندری جزیرہ ہے۔ تقریباً 6.7کلومیٹر طویل اور 2.3کلو میٹر چوڑے اس جزیرہ کا بلند ترین مقام سطح سمندر سے 75میٹر (246فٹ) ہے۔ یہ جزیرہ پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کا حصہ ہے۔ پسنی کے ساحل سے اسکی مسافت تقریباً 5 گھنٹے ہوتی ہے۔ جزیرہ تک پہنچنے کے لئے پسنی سے موٹر بوٹ حاصل کی جاسکتی ہیں۔
تاریخ میں اس جزیرہ کا ذکر ایڈمرل Nearchos کے حوالے سے ملتا ہے جسے 325قبل مسیح میں سکندراعظم نے بحیرہ عرب اور خلیج فارس کے ساحلی علاقوں کی کھوج میں روانہ کیا تھا۔ 1982 میں حکومت پاکستان نے یہاں گیس سے چلنے والا ایک روشنی کا مینار (لائٹ ہاؤس) بحری جہازوں کی رہنمائی کےلئے تعمیر کیا تھا جسے بعد میں 1987 میں شمسی توانائی کے نظام میں تبدیل کردیا۔ ستمبر سے مئی کے مہینوں کے درمیان ماہی گیر یہاں کیکڑوں اور جھینگوں کے شکار کے لئے آتے ہیں۔
یہاں ایک چھوٹی مسجد بھی ہے جسے حضرت خضر منصوب سمجھا جاتاہے۔ ہندؤں کے ایک پرانے مندر کے کھنڈرات کے آثار بھی یہاں پائے جاتے ہیں۔
About Unknown
Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.
کوئی تبصرے نہیں: