آمدورفت

محفوظات

Budaya

Wisata

Linear

Budaya

Daya

Kuliner

Liner

تبصرے

kota

Free hosting
    • Latest Stories

      What is new?

    • Comments

      What They says?

قصہ بہلول سے مشورے کا


واقعہ مشہور ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے بہلول سے کہا- "اے دانا بہلول! میرے پاس کچھ رقم ہے۔ مجھے مشورہ دو کہ میں کیا خریدوں کہ اس سے نفع حاصل کرسکوں"۔

بہلول نے اُس شخص کو جواب دیا۔ "روئی اور لوہا خرید لو"۔

وہ شخص روئی اور لوہا خرید لیتا ہے۔ اتفاق سے کچھ ہی دن میں روئی اور لوہے کی قیمت بڑھ جاتی ہے جس سے اُس شخص کو کافی منافع حاصل ہوتا ہے۔ وہ شخص دوبارہ بہلول کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے۔ "اے دیوانے بہلول! میرے پاس کافی رقم ہے۔ مجھے مشورہ دو کہ کیا خریدوں جس سے نفع حاصل ہو"۔

یہ سن کر بہلول اسے کہتا ہے کہ پیاز اور تربوز خرید لو۔

وہ شخص اپنی پوری رقم پیاز اور تربوز کی خریداری میں لگا دیتا ہے۔ کافی دن گزر جاتے ہیں۔ خریدار تو کم آتے ہیں لیکن پیاز اور تربوز گَل سڑ کر خراب ہو جاتے ہیں۔ یہ دیکھ کر وہ شخص غصے میں بہلول کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے۔ "جب میں نے پہلی مرتبہ تم سے مشورہ کیا تو، تو نے کہا روئی اور لوہا خریدلو۔ میں نے ویسا ہی کیا اور مجھے نفع ہوا۔ لیکن دوسری دفعہ تم نے مجھے پیاز اور تربوز خریدنے کو کہا جو سارے سڑ گئے اور مجھے کافی نقصان ہوا۔ تو نے ایسا کیوں کیا؟"۔

یہ سن کربہلول مسکرایا اور کہا۔ "پہلے تم نے مجھے دانا بہلول کہہ کر پکارا تھا تو میں نے تمہیں مشورہ بھی دانائی سے دیا تھا۔ لیکن دوسری مرتبہ تم نے مجھے دیوانہ بہلول کہہ کر پکارا تھا اور میں نے دیوانہ بن کر تمہیں مشورہ دیا تھا۔"

About Unknown

Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.

کوئی تبصرے نہیں:

Leave a Reply


Top