Most Popular
This Week
Latest Stories
What is new?
Comments
What They says?
تازہ ترین
ads
اسلام
»
سورۃ یٰسین کے فوائد
سورۃ یٰسین کے فوائد
By Unknown On
اسلام
0 comments
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورۃ یٰسین ہے"۔ علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے اپنے مجربات میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں:"تم یٰسین کو لازم کرلو، اس میں بے شمار فوائد ہیں"۔
اس سورۃ کے چند فوائد درج ذیل ہیں:
- اگر کوئی بھوکا آدمی اسے پڑھے تو اس کی طبیعت سیر ہوجائے گی۔
- اگر پیاسا آدمی پڑھے تو اس کی پیاس بجھ جائے گی۔
- اگر لباس نہیں تو پڑھنے سے لباس میسر آجائے گا۔
- اگر غیر شادی شدہ مرد یا عورت پڑھے تو اس کی شادی ہوجائے گی۔
- اگر خوف زدہ پڑھے تو اس کا خوف ختم ہوجائے گا۔
- اگر قیدی اس کو پڑھا کرے تو رہائی پائے گا۔
- اگر مسافر پڑھے تو سفر میں اس کی اعانت ہوگی۔
- اگر غم یا وہم والا پڑھے تو وہ شفا پائے گا۔
- اگر گم شدہ آدمی یا چیز کی واپسی کے لیے پڑھیں تو دستیاب ہوگی۔
- اگر بیمار کے لیے پڑھے تو مریض صحت یاب ہوجائےگا۔
(ماخوذ از مجربات امام سیوطی رحمہ اللہ)
About Unknown
Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.
کوئی تبصرے نہیں: