Most Popular
This Week
Latest Stories
What is new?
Comments
What They says?
تازہ ترین
ads
تازہ ترین,
متفرق تحاریر
»
عقل کی حقیقت
عقل کی حقیقت
By ایڈیٹوریل On
تازہ ترین,
متفرق تحاریر
0 comments
ساڑھے پانچ فٹ کے ایک انسان کو”عقل“ نامی ایک ایسے 'ڈیوائس' کے ساتھ دنیا میں بھیجا گیا ہے جس کے استعمال سے وہ نہ صرف زندگی کے ہر نشیب و فراز سے واقف ہو جاتا ہے بلکہ سمندروں کی گہرائیوں، پہاڑوں کی اونچائیوں، ہواؤں کے بہاؤ کو ناپنے لگتا ہے اور اِن کی حسبِ کیفیت اِن سے اپنے رویوں کا تعین کرتا ہے اور اپنی زندگی کو محورِ تعیش عطا کر کے اپنی عقل پر اِترانے میں مصروف ہو جاتا ہے۔ پھر وہ رفتہ رفتہ اِسی عقل کو، عقل دینے والے کے خلاف باغیانہ سرگرمیوں پر لگا دیتا ہے۔ لیکن اُس کی عقل کی حقیقت تب کھلتی ہے جب وہ اپنے اختیارات کا حدود آشنا ہو جاتا ہے اور یہ مقام وہ ہوتا ہے جہاں سے پلٹنا اُس کے بس کی بات نہیں ہوتی یعنی وہ 'پوائنٹ آف نو ریٹرن' پر پہنچ جاتا ہے۔ اِس لیے کہ سمندر بپھر جاتے ہیں، پہاڑ آتش فشاں بن کر لاوا اُگلنے لگتے ہیں، ہوائیں آندھیوں کی شکل اختیار کر جاتے ہیں اور بگولے اِنسانی عقل ہی کو نہیں خود انسان ہی کو اُڑا لے جانے کے لیے تیار رہتے ہیں، پاؤں تلے زمین کھسکنے لگتی ہے۔ اُس کی قوت و حشمت اور قابلیت و صلاحیت بے حقیقت ہو جاتی ہے۔ تب اُسے اپنی بے بسی کا احساس ہونے لگتا ہے، وہ سارا شرک بھول کر ایک ہی خالق و مالک کے آگے جھکنے پر آمادہ ہوتا ہے اور اِسی بحران میں وہ شرک کو بھولنا چاہتا ہے اور خلوص کے ساتھ صرف اپنے خالق کو پکارنے لگتا ہے۔ لیکن بقول شاعر;
جب زمین پھٹتی ہے آتا ہے سمندر میں اُبال
تب تو فرعون بھی اقرارِ خدا کرتے ہیں
(از: عزیز بلگامی)
About ایڈیٹوریل
Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.
کوئی تبصرے نہیں: