Most Popular
This Week
Latest Stories
What is new?
Comments
What They says?
تازہ ترین
ads
ٹیکنالوجی
»
ہواوے نے پہلا ڈوؤل سم سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروادیا
ہواوے نے پہلا ڈوؤل سم سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروادیا
By ایڈیٹوریل On
ٹیکنالوجی
0 comments
ہواوے نے اپنا پہلا ڈوؤل سم سمارٹ فون G610 پاکستان میں فروخت کے لئے پیش کر دیاہے۔ پاکستان بھر ایئر لنک کی ایک سالہ وارنٹی کے ساتھ یہ سمارٹ فون 20 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ گزشتہ سال کے وسط میں پاکستانی مارکیٹ میں سمارٹ فونز بزنس کا آغاز کرنے والی کمپنی ہواوے نے سال 2012 میں 5 سمارٹ فونز مارکیٹ میں پیش کئے تھے۔ رواں سال کے آغاز پردنیا کا سب سے پتلا فون ایسنڈ P6 کمپنی نے پاکستان میں متعارف کروایا۔ ساتھ ہی کم قیمت سمارٹ فونز بھی فروخت کے لئے پیش کئے۔
ہواوے G610، پانچ انچ کی حامل Capacitive ٹچ اسکرین، 1.2 گیگا ہرٹز پروسیسر، 1 جی بی ریم، 4 جی بی انٹرنل میموری، 5 میگا پکسل کیمرہ کا بیک کیمرہ، 0.3میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ، فلیش لائیٹ، WiFi، GPS، بلیوٹوتھ، اور مائیکروUSB کی سہولتوں سے مزین ہے۔ 170 گرام وزن کے ساتھ یہ فون سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس کی اسکرین ریزولوشن 540x960پکسلز ہے۔ اس سمارٹ فون میں اینڈرائیڈ 4.2 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
About ایڈیٹوریل
Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.
کوئی تبصرے نہیں: