آمدورفت

محفوظات

Budaya

Wisata

Linear

Budaya

Daya

Kuliner

Liner

تبصرے

kota

Free hosting
    • Latest Stories

      What is new?

    • Comments

      What They says?

صبر - ایک افضل صفت


کسی تکلیف، اشتعال انگیزی، درد اور جبر کو ٹھنڈے مزاج سے برداشت کرنے کو صبر کہتے ہیں۔ صبر کا الٹ کم ہمتی، کم برداشت اور کم استقلال ہے۔

صبر کی صفت جس طرح دین میں ایک افضل صفت ہے، اسی طرح دنیا میں بھی افضل صفت ہے۔ جو شخص محنت سے بچنے کے لیے کام کی تکمیل سے پہلے کام کو چھوڑ دیتا ہے وہ کامیاب نہیں ہوتا۔

بے صبر آدمی میں استقامت نہیں ہوتی۔ وہ کسی کام کو جم کر نہیں کرتا اس لیے ترقی نہیں پاتا۔ آسانی کے لالچ میں تیزی دکھانا، صلہ پانے کے لیے جلدی کرنا، کسی فرض کو پورا کیے بغیر ادھورا چھوڑ دینا، یہ سب ایسی کم زوریاں ہیں جو آدمی کو اچھے نتائج سے محروم کرتی ہیں۔

صبر وہ کرتا ہے جس کا ایمان مضبوط ہو جو اللہ تعالیٰ  کا شکر گزار ہو۔ سورة ابراہیم میں ارشاد ہوا ہے: "ان واقعات میں بڑی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہو۔"

اگرچہ یہ صفت پوری انسانیت کے لیے ہے، لیکن مسلمانوں کے لیے تو لازمی ہے، کیوں کہ اس کے بغیر نیکی حاصل نہیں ہوسکتی۔

('جاگو جگاؤ' - حکیم محمد سعید)

About ایڈیٹوریل

Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.

کوئی تبصرے نہیں:

Leave a Reply


Top