آمدورفت

محفوظات

Budaya

Wisata

Linear

Budaya

Daya

Kuliner

Liner

تبصرے

kota

Free hosting
    • Latest Stories

      What is new?

    • Comments

      What They says?

ہمارا آج اور کل



کچھ دن قبل فیس بک پر یہ تصویر نظروں سے گزری تو بچپن میں پڑھا ایک واقعہ یاد آیا۔ کہتے ہیں کہ کسی بادشاہ کا قافلہ ایک گاؤں سے گزر رہا تھا۔ راستے میں بادشاہ کی نظر ایک بوڑھے شخص پر پڑی جو بڑی محنت اور محبت سے پودے لگا رہا تھا۔ بادشاہ دیر تک اس کا یہ کام توجہ سے دیکھتا رہا۔ جب بوڑھارک کر آرام کرنے لگا تو بادشاہ نےپوچھا۔۔۔۔

"بابا کیا تمھیں یہ یقیں ھے ان پودوں کے پھلوں سے تم کبھی فائدہ اٹھا سکو گے اگر نہیں تو پھر اس عمر میں اتنی محنت کا فائدہ کیا؟"

یہ سن کر بوڑھا مسکرایا اور کہنے لگا:

"جناب عالی! آج جو پھل میں کھارہا ھوں اُس کے پودے کل کسی اور نے لگاۓ تھے اور جو آج میں لگا رھا ھوں انکا پھل وہ کھایئں گےجو میرے بعد آنے والے ہیں۔"

دیکھا جائے تو ہمارا حال اس سے کچھ کم نہیں ہے۔ ہماری زندگی اسی آج اورکل کے درمیان کھو کر رہ گئی ہے۔ ہمیں یہ تو فکر ہے کہ اپنے آنے والے کل کو کس طرح شاندار بنائیں۔ رہنے کے لئے کیسا مکان بنایا جائے، کیسی گاڑی خریدی جائے۔ والدین کو اپنی اولاد کی کل کی فکر ھے کہ کیسے پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدے پر پہنچے اور دنیا میں اپنا اور اپنے خاندان کا نام روشن کرے۔۔۔۔ لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہمارا آج اورکل صرف اس فانی دنیا کے لئے ہے۔ ہمیں اپنے حقیقی کل کی کوئی فکر نہیں ہے جو عنقریب آنے والی ہے اور جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ یہ کل جسے قبر بھی کہتے ہیں، جسے میدان حشر بھی کہتے ہیں۔ جس کی تیاری کے لئے ہمیں ابھی سے ایسے پودے لگانے چاہئے جن کا پھل ہمیں وہاں جا کے فائدہ دے سکے۔

آئیے آج ھم اس کل کی فکر کرلیں جسکی فکر کی دعوت ھم سب کے رب نے اور پیارے نبی کریمﷺ نے دی۔

About ایڈیٹوریل

Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.

1 تبصرے:


Top