Most Popular
This Week
Latest Stories
What is new?
Comments
What They says?
تازہ ترین
ads
ٹیکنالوجی
»
سونی Xperia Z الٹرا کے بعد اب سونیXperia Mini Z1
سونی Xperia Z الٹرا کے بعد اب سونیXperia Mini Z1
By Unknown On
ٹیکنالوجی
0 comments
ٹوکیو : HTC، موٹورولا اور سام سنگ کی جانب سے Mini سمارٹ فونز متعارف کروانے کے بعد اب سونی نے Xperia Mini Z1 متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
کئی ماہ سے جاری افواہوں کے بعد Xperia Mini Z1 کی تصاویر اہم معلومات کے ساتھ انٹرنیٹ پرلیک ہوئی ہیں۔ Xperia بلاگ کے مطابق، اس اسمارٹ فون کو باضابطہ طور پرXperia Z1 F کا نام دیا جائے گا۔ ویب سائٹ کی جانب سے حاصل دستاویز میں کہا گیا ہے کہ Xperia Z1 F ایک بہیترین کیمرے اور کواڈ کور پروسیسر کا حامل ہوگا۔ iPhone 5C کی طرح یہ فون بھی مختلف رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔
سونی Xperia Z1 F ایک 4.3 انچ 720p کا TRILUMINOSڈسپلے کا حامل ہوگا۔ جبکہ آپیریٹنگ سسٹم Android 4.2.2 جیلی بین ہوگا۔ اس سمارٹ فون میں 2.2Ghz کواڈ کور Qualcomm Snapdragon 800 پروسیسر اور 2 جی بی کی ریم ہوگی۔ سونی کے جانب سے اس سمارٹ فون میں 20.7 میگا پکسل، سونی G لینس کا حامل طاقتور پرائمری کیمرا اور 2.2 - میگا پکسل فرنٹ کیمرے توقع کی جارہی ہے .
انٹرنل سٹوریج کا اندازہ 16GB اور ایکسپنشن سلاٹ64GB کی گنجائش کی مائیکروایس ڈی ہوگی۔
فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سونی کب اسے مارکیٹ میں لانچ کرنے جارہا ہے۔ لیکن سمارٹ فونز بنانے والی دیگر کمپنیوں کی جانب سے نئے ماڈلز کی لانچنگ میں دیکھی گئی تیزی کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ بہت جلد سونی یہ سمارٹ فونز صارفین کے لئے پیش کر دیگا۔
About Unknown
Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.
کوئی تبصرے نہیں: