Most Popular
This Week
Latest Stories
What is new?
Comments
What They says?
تازہ ترین
ads
ارسطو کہاں ہے؟؟؟
ایک دہقان ارسطو کا فین تھا۔ وہ گاؤں سے چل کر بڑے شوق سے ارسطو سے ملنے آیا۔ شہر آکر پوچھتے پوچھتے وہ ارسطو کے گھر پہنچا۔ اتفاق سے اس وقت ارسطو حکیم کی دکان پر جانے کے لیے گھر سے باہر نکل رہا تھا۔
دہقان نے پوچھا "یہ ارسو کا گھر ہے؟"
"جی ہاں۔" ارسطو نے جواب دیا۔
"ارسطو اندر ہے کیا؟"
"نہیں"
"وہ کہاں ملے گا؟"
"حکیم صاحب کی دوکان پر۔"
"حکیم صاحب کی دوکان کہاں ہے؟"
ارسطو نے اتا پتا بتایا۔ کچھ دیر کے بعد دہقان حکیم صاحب کی دوکان پر پہنچا۔ حکیم سے کہا "مجھے ارسطو سے ملنا ہے۔" حکیم نے ارسطوکی طرف اشارہ کیا "یہ ہے ارسطو۔"
"اچھا تو تُو ارسطو ہے"۔ دہقان نے حیرت سے پوچھا۔
"ہاں" ارسطو بولا۔ "میں ارسطو ہوں۔" دہقان کو غصہ آگیا، بولا "تو نے مجھے وہاں کیوں نہ بتایا کہ تو ارسطو ہے۔"
ارسطو نے جواب دیا "تو نے وہاں یہ نہیں پوچھا تھا کہ تو ارسطو ہے؟ پوچھتا تو بتادیتا۔"
(ممتاز مفتی کی کتاب "لبیک" سے اقتباس)
About Unknown
Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.
بہت عمدہ ۔۔۔ یعنی جو پوچھا صرف اس کا ہی جواب ملا۔۔۔
جواب دیںحذف کریں