Most Popular
This Week
Latest Stories
What is new?
Comments
What They says?
تازہ ترین
ads
ایک معصوم بیٹی کی کہانی
اتنی ساری بیٹیوں کی موجودگی میں آدمی کا دل بہت خوش ہوتا ہے اور اس کو ہمیشہ بڑی تقویت ملتی ہے. اصل میں بات یہ ہے کہ بیٹا مطلوب ہوتا ہے اور بیٹی لاڈلی ہوتی ہے. بیٹی کی جگہ بیٹا نہیں لے سکتا اور بیٹے کی جگہ بیٹی نہیں لے سکتی. لیکن اگر حساب لگا کے دیکھو اعداد و شمار کے مطابق تو بیٹی کا نمبر ہمیشہ اوپر ہی رہتا ہے – ہمارے معاشرے میں یہ طے شدہ بات ہے کہ عورت کا احترام بہت ہے.
جب آپ باہر نکل کر دیکھیں تو ہر ایک شے کے اوپرآپ کو ماں کی دعا لکھا ہوا ملے گا- پیو کی دعا کہیں نہیں ایک بھی رکشہ پر نہیں لکھا ہوتا.
عورت ماں کے روپ میں ہو، بیٹی کے روپ میں، بہن کے روپ میں ہو عورت کی بڑی عزت ہوتی ہے دلوں میں. جھگڑے وگڑے ہو جاتے ہیں لیکن بابا کو اپنی بیٹی اور بیٹیاں ہمیشہ بہت لاڈلی ہوتی ہیں. یہ بات الگ ہے کہ یورپ کے کچھ ملک سمجھتے ہیں ہمارے یہاں پر عورت کی عزت نہیں ہے اور اس کے ساتھ برا برتاؤ کیا جاتا ہے.
(از اشفاق احمد - زاویہ ١ "ایک معصوم بیٹی کی کہانی")
About Unknown
Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.
کوئی تبصرے نہیں: