Most Popular
This Week
Latest Stories
What is new?
Comments
What They says?
تازہ ترین
ads
تازہ ترین,
متفرق تحاریر
»
میرا بہترین دوست
میرا بہترین دوست
By Unknown On
تازہ ترین,
متفرق تحاریر
0 comments
وہ کتنا پیارا لگ رہا تھا۔ میں نے پہلے ہی نظر میں اسے پسند کیا۔ سجانے والے نے اسے کتنے خوب صورت انداز سے سجایا تھا۔ کیسے شاندار اسٹائل سے کھڑا تھاوہ۔ شاید اس کے کھڑے ہونے کے اس خوبصورت انداز نے ہی مجھے اپنا گرویدہ بنالیا تھا۔ ان چند ساعتوں میں، میں نے اسے ہمیشہ کیلئے اپنا دوست بنانے کا تہیہ کر لیا۔ میں اسے اپنے ساتھ گھر لے آیا اور گھر والوں سے ملوایا۔ سب اس سے مل کے بہت خوش ہوئے۔ اگلے دن میں اسے اپنے ساتھ اسکول لے گیا اور اپنے دوستوں سے اسکا تعارف کروایا۔ سب نے اسکی بے حد تعریف کی۔
مجھے ڈر تھا کہ کوئی اسے مجھ سے جدا نہ کردے۔ میرا دوست بہت وفادار ہے۔ ہمیشہ کام آتا۔ کلاس کے ٹیسٹ اور امتحانات میں، میں اسے اپنے ساتھ لے جاتا اور یہ میری پوری پوری مدد کرتا۔
وہ مجھے بہت عزیز ہے۔ ایک مرتبہ ہوا یہ کہ ہم اسکول سے واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں ہمیں ٹھوکر لگی۔ میں نے کسی طرح اپنے آپ کو تو سنبھال لیا لیکن وہ گر گیا اور اُس کا سر ایک پتھر سے ٹکراگیا۔ اُس کی چوٹ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ زخم کا نشان اب بھی اُس کے سر پر موجود ہے جو ہمیں اُس دن کی یاد دلاتاہے۔
میرا دوست میری ہر جگہ مدد کرتا ہے۔ وہ میرے خیالات کا بہترین ترجمان ہے۔ میرے احساسات اور جذبات کو دوسروں تک پہنچاتا ہے۔
مجھے اپنے دوست سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس کی دوستی ایک دن مجھے ترقی کی راہ پر گامزن کرےگی۔ کیا آپ میرے اِس دوست کو پہچان گئے؟ اگر نہیں تو میں آپ سے اسکا تعارف کرواتا ہوں۔ میرے اس عظیم دوست کا نام 'قلم' ہے۔
(یہ تحریر ہمیں وادئ سوات کے شہر منگورہ سے جناب انوارالحق صاحب نے ارسال کی ہے۔ یہی تحریر ماہنامہ چائلڈاسٹار کے اکتوبر 1997 کے شمارے میں شائع ہوئی تھی۔ ہم، تحریر دوبارہ بھیجنے پر جناب انوارالحق صاحب کے مشکور ہیں۔)
About Unknown
Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.
کوئی تبصرے نہیں: