Most Popular
This Week
Latest Stories
What is new?
Comments
What They says?
تازہ ترین
ads
پاکستان کا پہلا کیوب سیٹ سیٹلائٹ روس سے لانچ کردیا گیا
پاکستان کا پہلا کیوب سیٹ سیٹلائٹ انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی نے ڈیزائن اور تیار کیا۔
لاگت 35 لاکھ روپے آئی۔ زمین کے نچلے قطبی مدار کیساتھ 600کلومیٹر کی بلندی پر خلائی تحقیق کیلئے کام کریگا
پاکستان کا پہلا کیوب سیٹ سیٹلائٹ آئی کیوب-1، ڈنیپر نامی راکٹ کے ذریعے روس کے لانچ بیس یاسنے سے لانچ کردیا گیا۔آئی کیوب-1جسے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی پاکستان نے تیار کیا، کے ڈیزائن اور تیاری پر تقریباً 35 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔ واضح رہے کہ کیوب سیٹ انتہائی مختصر سائز کا ایک سیٹلائٹ ہوتا ہے ، جسے خلائی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ عام طور پر اس کا حجم ایک لیٹر (دس مربع سینٹی میٹر) اور اس کا وزن ایک کلو 33گرام سے زیادہ نہیں ہوتا۔اس کیوب سیٹ سیٹلائٹ سے مستقبل کے تجربات کے لیے ایک وسیع سلسلے کا آغاز ہوسکے گا، اس کیوب سیٹ کی کارکردگی کا دائرہ امیجنگ، مائیکرو گریویٹی، بائیولوجی، نینو ٹیکنالوجی، سپیس ڈائنامکس، کیمسٹری، سپیس فزکس اور دیگر مختلف شعبوں میں پھیلا ہوا ہے۔
یہ کیوب سیٹ بہت سے سیٹلائٹ کی تیاری میں کام آنے والے مخصوص پروگراموں کے لیے ایک بنیاد بھی فراہم کرے گا۔بیس فیکلٹی ممبرز اور پندرہ طالبعلموں پر مشتمل ایک ٹیم نے اس پراجیکٹ پر 2009ء میں کام کا آغاز کیا تھا۔آئی کیوب-1 کے بارے میں توقع ہے کہ یہ دو سال کے عرصے تک کام کرتا رہے گا۔ یہ زمین کے نچلے قطبی مدار کے ساتھ چھ سو کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے ۔پاکستانی کیوب سیٹ ہو بہو بڑے سیٹلائٹ کی ہی طرح ہے تاہم اسے سٹوڈنٹ سیٹلائٹ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ کم خرچ اور کم وقت میں جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے ۔
About Unknown
Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.
کوئی تبصرے نہیں: