Most Popular
This Week
Latest Stories
What is new?
Comments
What They says?
تازہ ترین
ads
تازہ ترین,
متفرق تحاریر
»
میرا اللہ کتنا اچھا ہے...
میرا اللہ کتنا اچھا ہے...
By ایڈیٹوریل On
تازہ ترین,
متفرق تحاریر
0 comments
اخبار میں ایک اشتہار دیکھ رھا تھا... "ہم اپنے بیٹے کو بوجہ نافرمانی، گستاخی، بدچلنی و آوارہ گردی اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتے ہیں... ہم اس کے کسی نفع نقصان کے ذمہ دار نہیں ہونگے... ہم سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوگا... "
میرا اللہ کتنا اچھا ہے...
میں بدچلن ہوں، آوارہ ہوں، گستاخ ہوں، نافرمان ہوں لیکن میرا اللہ کبھی مجھے اپنی نعمتوں سے عاق نہیں کرتا، مجھ سے قطع تعلقی کا اشتہار نہیں نکالتا، میری روٹی روزی سے غافل نہیں ہوتا، لوگوں کو بتا کر مجھے ذلیل و رسوا نہیں کرتا... خاموشی سے دروازہ کھلا چھوڑ کر میرے لوٹنے کا دن رات انتظار کرتا ہے...
میرا اللہ کتنا اچھا ہے...
اور جب کبھی اپنی شامت اعمال کے نتیجے میں کسی تکلیف میں مبتلا ھو کر اسے پکارتا ہوں تو میری سن کر مجھے ڈھارس بھی دیتا ہے اور اس تکلیف سے مجھے نکالنے کی سبیل بھی کرتا ہے جس میں خود اپنی غلطی سے پھنس جاتا ہوں.. پھر کبھی کسی رات پشیمانی سے مجبور ھوکر آنسو بہاتے ہوئے اس سے شرمسار ہوتا ہوں تو وہ ماں سے بھی زیادہ تڑپ کے ساتھ اپنی آغوش رحمت میں لے لیتا ہے...
میرا اللہ کتنا اچھا ہے...!!
About ایڈیٹوریل
Adds a short author bio after every single post on your blog. Also, It's mainly a matter of keeping lists of possible information, and then figuring out what is relevant to a particular editor's needs.
کوئی تبصرے نہیں: